ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / برازیل:فضائی حادثے میں ہلاک کھلاڑیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا

برازیل:فضائی حادثے میں ہلاک کھلاڑیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا

Mon, 05 Dec 2016 19:07:49  SO Admin   S.O. News Service

ساؤپالو، 5 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)برازیل کے سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لاشوں کو کولمبیا سے برازیل لایاگیا۔پیر کو کولمبیا کے شہر میڈیلن کے قریب ہونے والے اس حادثے میں کھلاڑیوں سمیت71افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ چھ افراد زندہ بچ گئے تھے۔جہاز کے حادثے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن دورانِ پرواز کولمبیا کے میڈیلن شہر کے قریب پائلٹ کی جانب سے فنی خرابی کا بتایا گیا تھا جس کے بعد اس کا کنٹرول ٹاورز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے سے قبل جہازمیں ایندھن ختم ہوگیاتھا۔اس حادثے ہلاک ہونے والے افراد کی میتیوں کوا سٹیڈیم لایاگیا۔جنھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برازیل کے صدربھی اسٹیڈیم میں موجودہیں۔
 


Share: